سوال: سانس کے ساتھ ذکر کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ تھکاوٹ اور نیند محسوس ہوتی ہے؟
جواب: یہ سب کچھ اس لیے ہوتا ہے کہ آپ اس سے بھاگنے کے دروازے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ آپ ابھی اس کو فیس Face) (کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں ہیں ۔ آپ ابھی تک اس سے نکل بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ اس کو کرنے پہ قادر کیسے ہوں گے؟ آپ ایک کام ذہنی طور پر کرنا چاہتے ہی نہیں۔ آپ نہیں کرنا چاہیں گے تو نہیں ہو سکے گا۔ آپ پہلے یہ طے کر لیجئے کہ آپ کو یہ کام کرتا ہے پھر رفتہ رفتہ (وہ بھی ایک دم سے نہیں ہو گا۔ انسان کوئی ایسی مشین نہیں کہ اس کا سوئچ آن آف کر دیا جائے )۔ اسے بتدریج اس سٹیج پر لانا پڑتا ہے۔ جیسے ایک شخص دوڑ میں حصہ لینا چاہتا ہے تو ایک دم نہیں دوڑ پڑتا ۔ دو دو منٹ سے شروع کر کے بڑھاتا جاتا ہے۔چار منٹ دس منٹ پھر سالوں میں شاید پانچ گھنٹے تک چلا جائے۔ اسی طرح پریکٹس شروع کریں اور آہستہ آہستہ ذکر میں وقت بڑھاتے جائیں تو یہ تھکاوٹ اور تکلیف نہیں رہے گی۔