جواب: یہ قانون صرف اپنے نفس کے لیے ہی نہیں بلکہ عام ہے۔ آپ جسے پسند کرنے لگیں وہ انسان ہو یا جانور کوئی گھر ہو یا مکان’ اس کے عیب کم ہی نظر آئیں گے۔ ایسے ہی نفس کی خواہش یا آرزو اگر پسندیدہ نظر آئے تو اس کے عیب بھی کم نظر آئیں گے۔ نفس کیا ہے؟ وہ شے جو انسان کے اندر خواہشات کو جنم دیتی ہے اگر تو خواہش تابع شریعت ہوگی تو درست ہے کہ یہ خواہش نفس کی ذاتی نہیں بلکہ اطاعت اللہ کی آرزو ہے۔ اگر شریعت کے خلاف ہوگی تو وہ نفس کی ذاتی ہوگی جو کبھی پسندیدہ نہیں ہوتی۔ لیکن عموماً انسان اسے پسند کرتا ہے۔
Facebook Comments Box