جواب: اس سوال کا تربیت سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے خود بتانے والا سلسلہ بند کر رکھا ہے۔ اس وجہ سے آپکو سمجھ نہیں آتی ۔ جب تک میں نہ بتاؤں، پتہ نہ چلے گا۔ پہلے چند لوگوں کو حضرت جی (حضرت مولانا
اللہ یار خان ؒ)نے بتایا تھا ان میں سے تھوڑے بیچ سکے زیادہ تباہ ہو گئے کہ یہ سب برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آپکے لیے اتنا کافی ہے کہ دین کا جس سے بھی کام ہو رہا ہے۔ وہ بغیر منصب سے ممکن نہیں۔ مجھے جو اللہ نے منصب دیا ہے وہ نہ تو پہلے کسی کے پاس تھا اور نہ ہی شاید بعد میں کسی کو ملے ۔ آج تک کسی ایک سلسلہ نے اتنا کام نہیں کیا جتنا کہ اللہ کریم نے ہم سے لیا۔ ہمارے ساتھی حضرات امریکہ، کینیڈا، جاپان، ناروے، افریقہ، انڈیا اور بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ یہ اس منصب کی برکات ہیں کہ ایک جسم سے اتنے سلسلوں کو برکات نصیب ہو رہی ہیں ۔ ایک وقت روئے زمین پر پوری انسانیت کا کسی ایک سلسلہ کی برکات سے مستفید ہونا،اللہ کریم کی خصوصی عنایت ہے اور خیر القرون کے بعد آج تک سلاسل ولایت میں ایسا نہیں ہوا۔ اللہ کریم نے ہر دور میں متعدد وجودوں کو برکات کا منبع بنایا۔ مگر آج اللہ کی عنایت سے ایک ہی سلسلہ ساری انسانیت میں برکات انہی بانٹ رہا ہے۔